رباعیاتِ ساؔجِد

دُشنام

1

اصنام کو ہر گز نہ کبھی دیں دُشنام

خاموش رہیں دِل کو رکھیں ضبط سے تھام

کھو دیتے ہیں غصے میں یہ مشرک اوسان

اللہ کو کہتے ہیں بُرا، بدانجام