رباعیاتِ ساجد

عبادت

مقصود تصوف ہے طہارت دل کی

روشن ہے بہت راہ طریقت دل کی

ذاکر جسے کہتے ہیں صلوٰۃ وُسطیٰ

وہ اصل میں ہوتی ہے عبادت دل کی