رباعیاتِ ساؔجِد
1

اِک تخم سے وہ پیڑ اُگا دیتا ہے

اِک بوند سے وہ باغ کِھلا دیتا ہے

مومن کے کسی صدقے کے اِک ذرّے کو

چاہے تو خُدا کوہ بنا دیتا ہے