رباعیاتِ ساجد

ابداع مِرے رب کی خصوصیت ہے

عالَم پہ عَیاں اُس کی وجوبیت ہے

اللہ کی ہے ذات کا یہ استحقاق

اِک وہ ہی سزاوار الوہیت ہے