رباعیاتِ ساجد

کچھ لوگ ہیں ایسے بھی جہاں میں بے دید

گھبرائیں جو ہو وصفِ نبیؐ کی تمہید

جب بھی ہو نبیؐ پاک کی عظمت کا بیان

ہو جاتی ہے لاحق اُنہیں فکرِ توحید