← شوقِ فراواں
وحدۂ (حمد)
مقطع ↓خداوندِ احد کی ذات عالی
نہیں اُس سے کوئی ذرّہ بھی خالی
کہاں تقسیم ہو اللہ کی ذات
نبی سب کی فقط اُس کو ہے اثبات
اُسی سے جسم و جاں اور ارض و افلاک
اُسی کے شوق سے ہوتے ہیں دل چاک
وہ بے صورت اُسی سے صورتیں ہیں
پسِ⚠️ حق عدم سب صورتیں⚠️ ہیں
مگر اُس کے نہیں موجود کوئی
نہیں بجز رشتۂ⚠️ تار و پود کوئی
بظاہر ذات کی شانیں کئی ہیں
حقیقت میں وہ ساری ایک ہیں
وہی ساجدؔ وہی معبود برحق
وہی مطلق مقیّد سر بسر حق