شوقِ فراواں
1

آپ ﷺ کے ذِکر سے گنجینۂ رحمت پایا

ہم نے جو پایا شہِ دیں کی بدولت پایا

2

ہر غلام اُن کا سراپائے شرافت پایا

اُن کے ہر بندہ کو عنوانِ فضیلت پایا

3

گُل جو تھا خس کا ناپاک اُسی کو ہم نے

فیضِ نِسبت سے ہلالائے⚠️ طہارت پایا

4

مغفرت کے لیے اُمیدوں کے سنچے⚠️ منے⚠️

جب گنہگاروں نے پیغامِ شفاعت پایا

5

عفو اور صلح و مساوات ہے اسلام کا درس

خوب جانچا تو اے عینِ محبت پایا

6

دفترِ معرفتِ حق ہے ہر اِک قولِ نبی

اُن کا ہر ایک سُخن جامِ لَطافت پایا

7

غمِ دُنیا کی کڑی دُھوپ میں ساؔجِد ہم نے

جب لیا نامِ نبی سایۂ رحمت پایا