← شوقِ فراواں
بہت دیکھا کوئی اُنؐ سا نہ پایا
نبیؐ کا جلوہ رعنا نہ پایا
مجو⚠️ اُن کے کون پہنچا لامکاں میں
کوئی یوں انجمن آرا نہ پایا
نہیں ہے کس نے چین میں ذکرِ اُنؐ کا
شہرِ دیں کا کہاں چرچا نہ پایا
نبیؐ ہیں صاحبِ مکریم سارے
کوئی آقاؐ کا ہم پایہ نہ پایا
ہم کہتے ہوں کہ ربِّ العلا کی
جہاں میں غیرِ یزداں کا نہ پایا
ہوا کرتا ہے سایہ نور کا نور
نبیؐ کا اس لیے سایہ نہ پایا
ترا ساجدؔ خدایا! تجھ پہ قرباں
تری رحمت سے اس نے کیا نہ پایا