← شوقِ فراواں
آپ ﷺ کے ذکر سے گنجینۂ رحمت پایا
ہم نے جو پایا شہِ دیں کی بدولت پایا
ہر غلام اُن کا سراپائے شرافت پایا
اُن کے ہر بندہ کو عنوانِ فضیلت پایا
گُل جو تھا خس کا ناپاک اُسی کو ہم نے
فیضِ نسبت سے ہلالائے⚠️ طہارت پایا
مغفرت کے لیے اُمیدوں کے سنچے⚠️ منے⚠️
جب گنہگاروں نے پیغامِ شفاعت پایا
عفو اور صلح و مساوات ہے اسلام کا درس
خوب جانچا تو اے عینِ محبت پایا
دفترِ معرفتِ حق ہے ہر اک قولِ نبی
اُن کا ہر ایک سُخن جامِ لطافت پایا
غمِ دنیا کی کڑی دھوپ میں ساجدؔ ہم نے
جب لیا نامِ نبی سایۂ رحمت پایا