← شوقِ فراواں
آفاق سے تا آفاق محبوبِ حق کا خوب چرچا ہو
جہاں کی ہفت کشور میں نبیؐ کا دین چھایا ہو
ہے جو بھی اُنّی⚠️ اُن کا وہ مخلص اور سچا ہو
خداوندا! چلیں وہ راستہ دائم جو سیدھا ہو
خدا کے آپؐ ہو محبوبؐ گُل عالم کے موئے⚠️ ہو
مرے آقاؐ! جہاں میں آپؐ ہی جلوہ و مالا⚠️ ہو
فضائے عالم خاکی میں پرچم مصطفیٰؐ کا ہو
بہت خوشحال ہو جو شاہؐ دیں کا نام لیوا ہو
جہاں میں ہو رواں رسولؐ ربِّ عالم کا
بہرِحال حضرت شاہِؐ رُسل کا بول بالا ہو
ہو گھر گھر منعقد میلاد کی محفل مرے مولے
نبیؐ کی ذکر کی تقریب ہر گھر میں ہر جا ہو
قلم میرا اُٹھائے سر نہ سجدے سے کبھی ساجدؔ
خداوندا! شا لکّھتا⚠️ رہوں میں لطف ایسا ہو