شوقِ فراواں
1

آفاق سے تا آفاق محبوبِ حق کا خوب چرچا ہو

جہاں کی ہفت کشور میں نبیؐ کا دین چھایا ہو

2

ہے جو بھی اُنّی⚠️ اُن کا وہ مخلص اور سچا ہو

خداوندا! چلیں وہ راستہ دائم جو سیدھا ہو

3

خُدا کے آپؐ ہو محبوبؐ گُل عالَم کے موئے⚠️ ہو

مِرے آقاؐ! جہاں میں آپؐ ہی جلوہ و مالا⚠️ ہو

4

فضائے عالَم خاکی میں پرچم مصطفٰےؐ کا ہو

بہت خوشحال ہو جو شاہؐ دیں کا نام لیوا ہو

5

جہاں میں ہو رواں رسُولؐ ربِّ عالَم کا

بہرِحال حضرت شاہِؐ رُسل کا بول بالا ہو

6

ہو گھر گھر منعقد میلاد کی محفِل مِرے مولے

نبیؐ کی ذِکر کی تقریب ہر گھر میں ہر جا ہو

7

قلم میرا اُٹھائے سر نہ سجدے سے کبھی ساؔجِد

خداوندا! شا لکّھتا⚠️ رہوں میں لُطف ایسا ہو