شوقِ فراواں
1

رحمت حق نے کیا اُٹھا نہ کیا

مرحلہ کیا جو اُس نے سر نہ کیا

2

رہزنوں کو رسُولؐ اکرم نے

کیا زمانے کا راہنبر نہ کیا

3

جن کو دیکھا نبیؐ نے اِک نظر

کیا انہیں صاحبِ نظر نہ کیا

4

علم و حکمت سے کیا جہاں بھر کو

شاہؐ عالَم نے باخبر نہ کیا

5

آپؐ نے کیا تجلی حق سے

روئے عالَم کو کیا سحر نہ کیا

6

ہم ہی غافل تھے حق تعالیٰ نے

خانہِ دِل سے کب گزر نہ کیا

7

ہو نہ ساؔجِد جو شوق⚠️ سے معمور

لمحہ ایسا بھی بسر نہ کیا