شوقِ فراواں

گو کہ ہے منزل پرانی، راہرو ہر دم نئے

طیبہ و بطحا وہی ہیں، کیف کے عالم نئے

آرزوئے دل پرانی، شوق الفت بھی کہن

گر چہ آوازیں نئی ہیں نغمے کے زیر و بم نئے

بزمِ گیتی میں ہیں اب بھی معطّی⚠️ و قائم وہی

ہیں نئے مظہر بیکاری⚠️ اور ہیں حاتم نئے

رونقِ حق کو وہی دینے ہے رشمِ⚠️ درود

ہیں نئے جمشید و تاج و تخت و جام جم نئے

راستے حق کا پرانا، صاف اور ہموار ہے

شرکے⚠️ ہیں رستے نئے رستوں کے پیچ و خم نئے

طیبہ کی آب و ہوا پہلے کا سا ہے مزا

لاکھ دنیا میں نئے گلشن ہیں اور موسم نئے

شوق ہے ساجدؔ پرانا، ذوق بھی پارینہ ہے

تا ابد آقا وہی ہیں باقی ہیں ہم نئے