← شوقِ فراواں
1
اللہ کی ہے شان سراپائے محمدؐؐؐؐ
دِل کے لیے اِنعامِ تمنّائے محمدؐؐؐؐ
2
سیراب کرے شَرق سے تا غَرب جہاں کو
مردوں کو کرے زِندہ یہ دریائے محمدؐؐؐؐ
3
آقا کی وِساطَت سے ہے پہچان خُدا کی
عارِف وہ خُدا کا جو شناسائے محمدؐؐؐؐ
4
مشکل ہے بنے⚠️ کوئی سمجھے مَقامِ شہِ⚠️ دوراں
ہے عرشِ مقدّس بھی تہ پائے محمدؐؐؐؐ
5
ہمسر کوئی پہلے تھا نہ آئندہ کوئی ہو
بے مِثل ہے وہ پَیکرِ⚠️ بالائے⚠️ محمدؐؐؐؐ
6
ہر گوشۂ مدینے کا ہے جلوت کدہ⚠️ اَنوار
صد رنگِ جناں دامَنِ صحرائے محمدؐؐؐؐ
7
آنکھوں میں رہے صبح و مسا اُن کا درِ پاک
دِل ساؔجِد مسکیں کا ہے شیدائے محمدؐؐؐؐ