شوقِ فراواں
1

رسُولِ پاکؐ شہِ ذی وقار کی آمد

ہے آج سیّد والا تبار کی آمد

2

کھڑے ہیں کروڑیاں صف بصف مُبارَک کو

خوشا⚠️ ہے دلبرِ پروَردِگار کی آمد

3

تمام اہلِ جہاں کے لیے کرم کی نوید⚠️

رسُولِ خاص شہِ نامدار کی آمد

4

شبِ وِصال ہے ہر رات روزِ روزِ عید

کہ اب خُوشی کے ہے لیل و نہار کی آمد

5

نبی کا ہلکا سا اِک اِلتِفات فوزِ عظیم

خِیال اُن کا سُکون و قرار کی آمد

6

کھلی⚠️ ہیں کلیاں مرادوں کی شُکرِ ربِّ جہاں

نبی کا فیضاں ہے فصلِ بہار کی آمد

7

ٹھنکا⚠️ ہے سجدے میں کعبے کہ ساؔجِد آج ہوئی

خُدا کے مُرسَل سجدہ گُزار کی آمد