شوقِ فراواں

رسولِ پاکؐ شہِ ذی وقار کی آمد

ہے آج سیّد والا تبار کی آمد

کھڑے ہیں کروڑیاں صف بصف مبارک کو

خوشا⚠️ ہے دلبرِ پروردگار کی آمد

تمام اہلِ جہاں کے لیے کرم کی نوید⚠️

رسولِ خاص شہِ نامدار کی آمد

شبِ وصال ہے ہر رات روزِ روزِ عید

کہ اب خوشی کے ہے لیل و نہار کی آمد

نبی کا ہلکا سا اک التفات فوزِ عظیم

خیال اُن کا سکون و قرار کی آمد

کھلی⚠️ ہیں کلیاں مرادوں کی شکرِ ربِّ جہاں

نبی کا فیضاں ہے فصلِ بہار کی آمد

ٹھنکا⚠️ ہے سجدے میں کعبے کہ ساجدؔ آج ہوئی

خدا کے مرسل سجدہ گزار کی آمد