شوقِ فراواں

عالم میں محمدؐ ہیں تجلّیِ خدا خاص

پہنے ہوئے آئے ہیں وہ قرآن کی قبا خاص

اُن کا ہے خذف ریزہ⚠️ گوہر بیش بہا خاص

خاکِ درِ پاک اُن کی ہے اکسیرِ شفا خاص

مجھ کو ہے یقیں خلد میں شامل ہے یہ لستی⚠️

اللہ مدینے کی ہے کیا آب و ہوا خاص

ریشم کی طرح نرم لب و لہجۂ⚠️ زباں کا

ہے اہلِ مدینہ سے عیاں مہر و وفا خاص

اللہ کے محبوب ہیں اللہ کے مظہر

ڈھمرے⚠️ میں رسولوں کے ہے احمد کی ادا خاص

ہے سایۂ دیوارِ حرم سایۂ رحمت

گنبد پہ یہ برسا ہوا آب آبِ بقا⚠️ خاص

ہم سنتے ہیں جب نعتِ شہِ پاک کی ساجدؔ

آتا ہے دل و جاں کو سرور اور مزا خاص