← شوقِ فراواں
1
عالَم میں محمدؐؐؐؐ ہیں تجلّیِ خُدا خاص
پہنے ہوئے آئے ہیں وہ قُرآن کی قبا خاص
2
اُن کا ہے خَذف ریزہ⚠️ گوہر بیش بہا خاص
خاکِ درِ پاک اُن کی ہے اِکسیرِ شِفا خاص
3
مجھ کو ہے یقیں خُلد میں شامِل ہے یہ لستی⚠️
اللہ مدینے کی ہے کیا آب و ہوا خاص
4
ریشم کی طرح نرم لب و لہجۂ⚠️ زُباں کا
ہے اہلِ مدینہ سے عَیاں مہر و وفا خاص
5
اللہ کے محبوب ہیں اللہ کے مظہر
ڈھمرے⚠️ میں رسولوں کے ہے احمد کی ادا خاص
6
ہے سایۂ دیوارِ حرم سایۂ رحمت
گُنبد پہ یہ برسا ہوا آب آبِ بقا⚠️ خاص
7
ہم سنتے ہیں جب نعتِ شہِ پاک کی ساؔجِد
آتا ہے دِل و جاں کو سرُور اور مزا خاص