شوقِ فراواں
1

بہت ہے دِل مِرا ناشاد یا رسُولؐ اللہ!

ہے آپؐ سے مِری فریاد یا رسُولؐ اللہ!

2

کڑا ہے وقت گھماتیں⚠️ میں صیاد یا رسُولؐ اللہ!

کرے گا وہ ستم ایجاد یا رسُولؐ اللہ!

3

ملے گی تلخیِ حِرماں سے کب نَجات مجھے!

میں ہوں گا غم سے کب آزاد یا رسُولؐ اللہ!

4

حمایت آپؐ کو حاصل ہے ربِّ عالَم کی

مِری بھی کیجیے اِمداد یا رسُولؐ اللہ!

5

کبھی تسنہیں⚠️ مِرے احوال آپؐ آقا!

غموں بھری مِری زروداد⚠️ مِری یا رسُولؐ اللہ!

6

کریں گے آپؐ ہی روشن حریمِ جاں میری

یہ دِل خُوشی سے ہو آباد یا رسُولؐ اللہ!

7

غُلامِ خاص میں دربار میں رہوں ساؔجِد

یوکی⚠️ رہے میری اولاد یا رسُولؐ اللہ!