شوقِ فراواں

وہ رسالت کے آفتاب ہوئے

حق کے محبوب لاجواب ہوئے

مقتضیِ آپؐ کے خدا کی قسم

زندگانی میں کامیاب ہوئے

اُن کو الیاس⚠️ کا کہاں خطر

جو غلامانِ آپؐ انتخاب ہوئے

ذکر کیا آپؐ کے محاسن کا

آپؐ عالم کا انتخاب ہوئے

اُن کی خدمت میں جو بھی پیش ہوئے

حرف سارے وہ مستجاب ہوئے

واہِ واہ! تیری غفاری!

جو تھے عاصی سبھی ثواب ہوئے

کیا یقیں ہیں ساجدؔ معین کی باتیں

تذکرے اُن کے اک کتاب ہوئے