شوقِ فراواں
1

وہ رِسالت کے آفتاب ہوئے

حق کے محبوب لاجواب ہوئے

2

مقتضیِ آپؐ کے خُدا کی قسم

زِندگانی میں کامیاب ہوئے

3

اُن کو الیاس⚠️ کا کہاں خطر

جو غلامانِ آپؐ انتخاب ہوئے

4

ذِکر کیا آپؐ کے محاسن کا

آپؐ عالَم کا انتخاب ہوئے

5

اُن کی خِدمت میں جو بھی پیش ہوئے

حرف سارے وہ مستجاب ہوئے

6

واہِ واہ! تیری غفاری!

جو تھے عاصی سبھی ثواب ہوئے

7

کیا یقیں ہیں ساؔجِد معین کی باتیں

تَذکِرے اُن کے اِک کتاب ہوئے