← اُن کی یاد اُن کا خیال
حقیقت میں وہی خوش بخت شانِ مصطفیٰ سمجھے
جو اُن کی ذات کو مظہرِ خدا کی ذات کا سمجھے
خدا کی یہ عطا سمجھے وہ فہم اپنا رسا سمجھے
پہنچنے کا خدا تک جو نبیؐ کو راستا سمجھے
الف اوّل وہی ہے اور وہی ہے پائے آخر بھی
انہیں حق سر بسر جانا انہی کو حق نما سمجھے
حقیقت میں اُسی کا دیدۂ ادراک روشن ہے
جو اُن کی خاکِ در انبر جائے کیمیا سمجھے ⚠️
عیاں اُن پر خدا نے کی نبیؐ کی شانِ محبوبی
کہ جن کا ذہن تخلیقِ جہاں کا مُدّعا سمجھے
نبیؐ ہے رازِ خالق کا نبیؐ کا راز ہے خالق
خدا جانے یہ مقنّی راز یا خیر الوریٰ سمجھے ⚠️
طلبوں کے نہیں بس میں یہ ساجدؔ دل کی ہے چٹنی ⚠️
مری اس حالتِ دل کو کوئی درد آشنا سمجھے