اُن کی یاد اُن کا خیال
1

حقیقت میں وہی خُوش بخت شانِ مُصطفٰےؐ سمجھے

جو اُن کی ذات کو مظہرِ خُدا کی ذات کا سمجھے

2

خُدا کی یہ عطا سمجھے وہ فہم اپنا رسا سمجھے

پہنچنے کا خُدا تک جو نبیؐ کو راستا سمجھے

3

الف اوّل وہی ہے اور وہی ہے پائے آخر بھی

انہیں حق سر بسر جانا انہی کو حق نما سمجھے

4

حقیقت میں اُسی کا دیدۂ اِدراک روشن ہے

جو اُن کی خاکِ در انبر جائے کیمیا سمجھے ⚠️

5

عَیاں اُن پر خُدا نے کی نبیؐ کی شانِ محبوبی

کہ جن کا ذہن تخلیقِ جہاں کا مُدّعا سمجھے

6

نبیؐ ہے رازِ خالِق کا نبیؐ کا راز ہے خالِق

خُدا جانے یہ مقنّی راز یا خیر الوریٰ سمجھے ⚠️

7

طلبوں کے نہیں بس میں یہ ساؔجِد دِل کی ہے چٹنی ⚠️

مِری اس حالتِ دِل کو کوئی درد آشنا سمجھے