ذوقِ جمال
1

آپؐ کے دَمِ قدم سے جہاں خوب رو

جلوئے شان اور شوکت کے ہیں چارسو

سارے عالَم میں ہیں آپؐ کے رنگ و بو

صاحب زیب و زینت پر لاکھوں سلام

2

''مصطفٰےؐ جانِ رحمت پر لاکھوں سلام''

3

اُن کی آمد پر ہمرا ہے سطوتیں

پیچھے تھیں عظمتیں، سامنے حشمتیں

طرف تھیں جلوتیں، تجھیں عجب جلوتیں⚠️

اِس مجسم شرافت پر لاکھوں سلام

4

''مصطفٰےؐ جانِ رحمت پر لاکھوں سلام''

5

زِندگی کا نمونہ حَیاتِ نبیؐ

جس کی تقلید عالَم میں ہے آج بھی

جس کی طرز و ادا ہے محبت بھری

طارقِ شانِ رفعت پر لاکھوں سلام

6

''مصطفٰےؐ جانِ رحمت پر لاکھوں سلام''