← ذوقِ جمال
1
ہم اُن کی بزم سے حق کا سُراغ لے کے چلے
نبیؐ کے فیض کا روشن چِراغ لے کے چلے
2
ہمارے ساتھ تھی دنیاں جب آتے تھے
در رسُولؐ سے خوشیوں کے باغ لے کے چلے
3
نبیؐ کی یاد رہے گی جلیس مرقد میں
اسی نِشاط کا ہم ساتھ داغ لے کے چلے
4
سدا ہے ذوقِ نظر تازہ ، جمال نبیؐ
ہم اپنے دِل پہ یہ حَسرت کا داغ لے کے چلے
5
خُداؐ کے نُور سے صورت پذیر ذاتِ رسُولؐ
ہم اس کلام کو دِل تک بلاغ لے کے چلے
6
بہجان و دِل ہوئے قُربان جو شہیدؔ⚠️ دیں پر
کمال فکر رسا وہ داغ لے کے چلے
7
بخشیں نعت رہے شاد کام ہم ساؔجِد
تمام رنج و الَم سے فراغ لے کے چلے