← ذوقِ جمال
1
یا رسُول اللہ! رحمت کیجیے
بے بہا تقسیمِ نعمت کیجیے
2
دِل میں باقی کوئی بھی ایماں نہ ہو
اتنی بے پایاں عِنایَت کیجیے
3
ہم پہ عُقدے کھولیے آسرار کے
ہم پہ اظہار حقیقت کیجیے
4
رب عرش و فرش کی تائید سے
دور ہم سے ہر مصیبت کیجیے
5
ہم کو روز و شب عطا دِیدار ہو
بہر حق پیدا وہ صورت کیجیے
6
وَصل ذات بے چوں گر چاہیے
اپنے آقاؐ سے محبت کیجیے
7
خیر اگر درکار ہے ساؔجِد تمہیں
مت کسی کی بھی شِکایت کیجیے