حرفِ نیاز
1

تیرے قربان مِرے گیسوؤں والے خواجہؐ

رب کے لاڈلے ‘ دِل و جاں کے اُجالے خواجہؐ

2

بھر دیا دامنِ اُمید تِری رحمت نے

تشنہ دِل پیتے رہے تیرے پیالے خواجہؐ

3

تیرے درویش زمانے کے امیر و سُلطاں

تیرے درویش ہیں سب سے نِرالے خواجہؐ

4

ہاں! اُسی چشمِ نوازش کا طلب گار ہے دِل

ہاں! اُسی خوانِ کرم سے ہیں نوالے خواجہؐ

5

بے بسی میری تماشا نہ کہیں بن جائے

کھول دے دِل کے سبھی آہنی تالے خواجہؐ

6

جان رَنجور ہے دِل بھی پریشاں ہے بہت

ساؔجِد غمزدہ ہے ‘ تیرے حوالے خواجہؐ