← حرفِ نیاز
تیری دہلیز پہ جھلکتا ہے زمانہ خواجہ!
تُو ہے اللہ کی رحمت کا خزانہ خواجہ!
تیری رودادِ سے محفل پہ نشہ چھا جائے
حال آئے جو سُنیں تیرا فسانہ خواجہ!
دور و نزدیک ہیں سب تیری نگاہوں پہ عیاں
سر پہ سجتا ترے تاجِ شہانہ خواجہ!
تیری سیرت کی نہیں ملتی زمانے میں نظیر
تیری صورت بھی ہے بے مثل و یگانہ خواجہ!
اب تو ساجدؔ کو ملے اذنِ حضوری شاہا!
سامنے گائے ترے تیرا ترانہ خواجہ!