حرفِ نیاز
1

تیرے قُربان مدینے والے

اے مِری جان مدینے والے

2

تھم گیا دِل ‘ تیرا نام لیا

رُک گیا طوفاں مدینے والے

3

ساری دُنیا ہے تِرے زیرِ نگیں

تُو ہے سُلطان مدینؐے والے

4

جس پہ ہو جائے کرم کی اِک نظر

پائے عرفاں مدینے والے

5

ہے تِری یاد سُکونِ خاطِر

روحِ ایمان مدینؐے والے

6

ذِکر سے تیرے مچلتا ہے دِل

میرا وِجدان مدینؐے والے

7

تُو نے بخشا یہ چراغِ روشن

نورِ قرآن مدینؐے والے

8

تیرا احسان نہ بھولے گا کوئی

ہر مسلماں مدینے والے

9

تُو نے ساؔجِد کو عطا کی یہ مستی

شاہِ ذیشان مدینے والے