← حرفِ نیاز
1
XXXجمالِ حسینؓ و حسنؓ یاد آیا
مجھے جلوۂ ربِّ کرم یاد آیا
2
چِھڑا جب بھی محفل میں ذکرِ بہاراں
مدینے کا حُسنِ چَمن یاد آیا
3
محبت کی مجھ کو کشش یاد آئی
خُدایا! اویسؓ قرن یاد آیا
4
وہ ساقی کی چشمِ نشہ بار اللہ
وہ مَستی وہ ذوقِ کہن یاد آیا
5
زمانے کی افتاد جب یاد آئی
وہ دستِ نَوازِش معاً یاد آیا
6
گرہ جب بھی دِل میں پڑی کوئی ساؔجِد
بہت دِل کو غنچۂ دہن یاد آیا