← حرفِ نیاز
1
حرفِ نِیاز پیش کرے بزمِ ناز میں
یہ حوصلہ کہاں ہے سراپا نِیاز میں
2
جلوے رُخِ خیالات کو اُس نے عطا کئے
روپوش ہے جو دامنِ خاک ؟ حجاز میں
3
ذکرِ نبیؐ خدا کی عِبادت کی جان ہے
پڑھتے ہیں سب دُرود نبیؐ پر نَماز میں
4
محوِ حدیثِ خواجہؐ ہمہ دم رہے یہ سانس
ڈھل جائیں دِل کی دھڑکنیں آہنگ ساز میں
5
صلِّ علیٰ میں روتا رہوں تیرے شوق میں
گذرے تمام زندگی سوز و گُداز میں
6
ساؔجِد بغل میں غیر ہے لازِم ہے احتیاط
آنا کبھی نہ نَفس کی تُم ساز باز میں