حرفِ نیاز
1

حبیبِ خُدا ہیں ہمارے محمدؐ

شہِؐ دوسرا ہیں ہمارے محمدؐ

2

خُدا کی خُدائی ہے قربان اُن کے

عجب دلربا ہیں ہمارے محمدؐؐؐؐ

3

جبیں آپؐ کی مطلعِ نُورِ حق ہے

حقیقت نُما ہیں ہمارے محمدؐ

4

وہ تَسکینِ عالَم وہ آرامِ جاں ہیں

مُجسَّم وفا ہیں ہمارے محمدؐ

5

ہمہ جو دو رحمت عطائے مُجسَّم

سراپا سَخا ہیں ہمارے محمدؐ

6

جہاں سے مرض اپنا ساؔجِد جُدا ہے

ہماری دوا ہیں ہمارے محمدؐؐؐؐ