حرفِ نیاز

حبیبِ خدا ہیں ہمارے محمدؐ

شہؐ دوسرا ہیں ہمارے محمدؐ

خدا کی خدائی ہے قربان اُن کے

عجب دلربا ہیں ہمارے محمدؐ

جبیں آپؐ کی مطلعِ نورِ حق ہے

حقیقت نما ہیں ہمارے محمدؐ

وہ تسکینِ عالم وہ آرامِ جاں ہیں

مجسّم وفا ہیں ہمارے محمدؐ

ہم جو دو رحمت عطائے مجسّم

سراپا سخا ہیں ہمارے محمدؐ

جہاں سے مرض اپنا ساجدؔ جُدا ہے

ہماری دوا ہیں ہمارے محمدؐ