حرفِ نیاز

رستہ حریمِ حُسن کا ہم کو دکھا دیا

اللہ کے نبیؐ نے خدا کا پتا دیا

سرکار نے خزانۂ رحمت لٹا دیا

ذرّے کو چاند چاند کو سورج بنا دیا

ہر ایک نقشِ وہم و گماں کا مٹا دیا

نورِ خدا نے جلوۂ یزداں دکھا دیا

تسکینِ دل کو اور چمن کو بہار دی

شاہِ جہاں نے دشت کو جنت بنا دیا

پُرسش جو میرے حال کی ساجدؔ کسی نے کی

میں نے نبیؐ کی نعت کا نغمہ سُنا دیا