حرفِ نیاز
1

رستہ حریمِ حُسن کا ہم کو دکھا دیا

[اللہ کے نبیؐ نے خدا کا پتا دیا

2

سرکار نے [خزانئہ رحمت لٹا دیا

ذرّے کو چاند چاند کو سُورج بنا دیا

3

ہر ایک نقش وہم و گماں کا مِٹا دیا

نورِ خدا نے جلوہِ یَزداں دکھا دیا

4

تسکین دِل کو اور چمن کو بہار دی

شاہِ جہاں نے دَشت کو جنت بنا دیا

5

پُرسِش جو میرے حال کی ساؔجد کسی نے کی

میں نے نبیؐ کی نعت کا نغمہ سُنا دیا