حرفِ نیاز

صلِّ علیٰ یہ شانِ نزالی حضورؐ کی

چھوٹی ہے عرشِ پاک کا جالی حضورؐ کی ⚠️

قدسی بھی ہیں کھڑے درِ عالی جنابؐ پر

ہے ساری کائنات سوالی حضورؐ کی

ہر اِک حُسن حضورؐ کا حکمت کا شاہکار

ہر ایک بات سلکِ لآلی حضورؐ کی

دیکھے جمالِ اُن کا مری آنکھ الاماں

کافی ہے مجھ کو شکلِ خیالی حضورؐ کی

چشمِ کرم تھی دشمنِ جاں پر بھی مہرباں

اللہ رے یہ شانِ جمالی حضورؐ کی

غالب ہے سب پہ عظمتِ کردار آپؐ کی

اعجاز ہے شگفتۂ متعالی حضورؐ کی

ہر طور بے نظیر بے مثل ہر ادا

ہر طرز ہر روش ہے مثالی حضورؐ کی

سارے جہاں سے مرتبہ اُن کا بلند ہے

بے اشتباہ ذات ہے عالی حضورؐ کی

"حرفِ نیاز" تحفۂ ساجدؔ قبول ہو

لایا ہے کتنے شوق سے ڈالی حضورؐ کی