حرفِ نیاز

لب پہ نامِ نبیؐ دل میں یادِ خدا

مرحبا ذکرِ صلِّ علیٰ مرحبا

مصطفیٰ کا ہے دیدارِ دیدِ خدا

ہے تجلّیِ حق جلوۂ مصطفیٰ

میرے وجدان کی تشنگی دور ہو

ذوق کی آج تسکین ہو ساقیا!

کل بھی تھی آرزوئے جمالِ نبیؐ

آج بھی ہے تمنائے خیرالوریٰ

ملتفت اس طرف بھی ہو چشمِ کرم

منتظر کب سے جان و دل کی فضا ⚠️

ہر گدا پر ہے اُن کی نگاہِ کرم

خوب واقف ہے اپنوں سے جانِ وفا

ہے میسّر تجھے ذکرِ صلِّ علیٰ

کس قدر تجھ پہ احسان ہے شاہؐ کا

کتنے خوش بخت ہو ساجدؔ نغمہ خواں

تجھ کو بخشا گا ذوقِ نعت و ثنا