حرفِ نیاز
1

میری جاں میری آرزو؟؟؟ تم ہو؟؟؟ ردیف ??

جلوہ افروز چار سُو تم ہو

2

جلوۂ گُل تمہارا عکسِ جمال

حق کے محبوب خوبرو تم ہو

3

ہیں مکرّم تمہیں سے لوح و قلم

عرش و کرسی کی آبرو تم ہو

4

تم اَزَل ہو تمہیں اَبَد بے شک

مظہرِ نُورِ ذاتِ ھُو تم ہو

5

ہے نظر جس کی دید کی طالب

دِل کو ہے جس کی جُستجو تم ہو

6

تم کو حاصل ہے قُربِ اد اَدنیٰ

ہر گھڑی حق کے روبرو تم ہو

7

بزم در بزم جس کا چرچا ہے

ذِکر جس کا ہے کُو بکُو تم ہو

8

تم ہی عنوانِ شعر ساؔجِد ہو

اِس کا موضوعِ گفتگو تم ہو