حرفِ نیاز

نبیؐ سے محبت بڑی چیز ہے

عطا ہو یہ نعمت بڑی چیز ہے

شگفتہ ہے دل یادِ محبوب سے

یہ لطف و عنایت بڑی چیز ہے

میسّر اگر ہو تو اِس در پہ جا

کہ اِس در سے نسبت بڑی چیز ہے

اِدھر بھی نگاہِ نوازش شہا!

تری چشمِ رحمت بڑی چیز ہے

یہ منصب ہے ساجدؔ عطا آپؐ کی

محمدؐ کی مدحت بڑی چیز ہے