← حرفِ نیاز
1
XXXنبیؐ سے محبت بڑی چیز ہے
عطا ہو یہ نعمت بڑی چیز ہے
2
شِگُفتہ ہے دِل یادِ محبوب سے
یہ لُطف و عِنایَت بڑی چیز ہے
3
میسّر اگر ہو تو اِس در پہ جا
کہ اِس در سے نِسبت بڑی چیز ہے
4
اِدھر بھی نِگاہِ نَوازِش شہا!
تِری چشمِ رحمت بڑی چیز ہے
5
یہ منصب ہے ساؔجِد عطا آپؐ کی
محمدؐؐؐؐ کی مِدحت بڑی چیز ہے