جانِ جہاں

ہم پر کھلے درِ لُطف کا اے ربِّ ذاتِ مصطفیٰ ﷺ!

رحمت تِری ہے بے بہا اے ربِّ ذاتِ مصطفیٰ ﷺ!

تیرا کرم جس پر ہوا جو ذرّہ تھا اختر ہوا

سنگ و خزف گوہر ہوا اے ربِّ ذاتِ مصطفیٰ ﷺ!

اے ذاتِ تیری ذُوالجلال اے بے نَظِیر و بے مِثال

اعلیٰ تِرا ہے مرتبہ اے ربِّ ذاتِ مصطفیٰ ﷺ!

ہر شے سے زِندگی ہر شے میں تُجھ سے بخشی⚠️

تیری تخلیق جا بجا اے ربِّ ذاتِ مصطفیٰ ﷺ!

ہر ذرّے پر قادر ہے تُو ہر ذرّے سے ظاہر ہے تُو

مالک ہے تُو دارین کا اے ربِّ ذاتِ مصطفیٰ ﷺ!

اِنعام تیرا عام ہے، ہر لب پہ تیرا نام ہے

ہم پر سدا تیری عطا اے ربِّ ذاتِ مصطفیٰ ﷺ!

دیتا ہے تُجھ کو واسطے، تیرے حبیبِ پاک کا

ساجدؔ کی سُن لے اِلتجا، اے ربِّ ذاتِ مصطفیٰ ﷺ!