← جانِ جہاں
آقا ﷺ پر درود
مقطع ↓1
ایک گنجینۂ آسرار ہے آقا ﷺ پر درود
سارے اوراد کا سردار ہے آقا ﷺ پر درود
2
چارۂ خاطِر بیمار ہے آقا ﷺ پر درود
اجرِ نیساں⚠️ عنبر بار ہے آقا ﷺ پر درود
3
سر پہ آلام کے، تلوار ہے آقا ﷺ پر درود
مرحبا، دافعِ آزار ہے آقا ﷺ پر درود
4
دِل کی تَسکین ہے یہ، جان کی تَسکین ہے یہ
موجبِ قربتِ سرکار ہے آقا ﷺ پر درود
5
رحمتِ حق کا ہے اِنعام، تحیّات و سلام
نصرتوں کا یہ حصیں⚠️ بار ہے آقا ﷺ پر درود
6
روح افروز و طَرَب بخش بہاروں کا جمال
مَستی و کیف کی مہکار⚠️ ہے آقا ﷺ پر درود
7
یہ ہر اِک درد کا ساؔجِد ہے عِلاجِ شافی
روح پر بارشِ اَنوار ہے آقا ﷺ پر درود