← جانِ جہاں
1
آقا، مولیٰ، ملجا، ماوی اصل اللہ⚠️ علیہ وسلّم
جانِ جہاں وہ روحِ تمنّا صلّی اللہ علیہ وسلّم
2
اُن کی یاد میں جو بھی ڈوبا، رخشاں موتی بن کر اُبھرا
اُن کا سب سے رنگ ہے لچھا⚠️ صلّی اللہ علیہ وسلّم
3
جنبش ابرو سے گر چاہیں، روکیں طغیانی کی راہیں
آپ ﷺ زمانے کے ہیں مسیحا صلّی اللہ علیہ وسلّم
4
پارس، پتھر اُن کی گلی کا، کا بکتاں⚠️ ہے رُستہ اُن کا
خضر ہے اُن کی خاکِ کفِ پا صلّی اللہ علیہ وسلّم
5
بازو اُن کا قُدرتِ یزداں، چہرہ اُن کا جلوتِ یزداں⚠️
سب سے اعلیٰ دانا بینا صلّی اللہ علیہ وسلّم
6
تنج⚠️ لگائیں ہر شے چھٹائیں، غفلس⚠️ کو سُلطاں بنائیں
فیض کے آپ ﷺ بہائیں دریا صلّی اللہ علیہ وسلّم
7
ساؔجِد زر کا شوق نہیں ہے، لعل و گُہر کا ذوق نہیں ہے
سر میں فقَط ہے اُن کا سودا صلّی اللہ علیہ وسلّم