← جانِ جہاں
1
جس نے بھی گوہرِ عِرفانِ حقیقت پایا
یہ حقیقت، ہے شہِ دیں ﷺ کی بدولت پایا
2
ہم بھٹکے عالَمِ ایجاد میں ہر سُو، آخر
در پہ سرکار ﷺ کے گنجینۂ راحَت پایا
3
جس سفینے کا ہے رُخ جانِب بلھی⚠️ ہم نے
موج و گرداب میں بھی اُس کو سلامت پایا
4
جس کی صورت سے عَیاں ذاتِ خُدا ہے، اللہ
ہر طرف ہم نے وہی جلوۂ رحمت پایا
5
مرحبا، وہ ہوا مقبولِ زمانے بھر میں
جس نے فیضانِ غلامی نُبُوت پایا
6
آلِ سلطین سے ہے دِل کی ارادت رُخ⚠️
تھک گئے ہم نے جہاں نُورِ امامت پایا
7
خوفِ عصیاں کا نہیں ہم کو ذرا بھی ساؔجِد
جب سے سرکار ﷺ کا پیغامِ شفاعت پایا