جانِ جہاں

بس گوشے میں جہاں کے کردو بیاں⚠️ نہیں

ذکرِ رسول ﷺ کون و مکاں میں کہاں نہیں

تُو مضطر و حزیں ہے کیوں؟ غم کا علاج کر

اُن پر درود سے تری کیوں تر زباں نہیں

فہم و خرد سے ماوری⚠️ پرواز آپ ﷺ کی

اُن سا جہاں میں کوئی بلند آشیاں نہیں

شمشاد اُن کا قد ہے تو چہرہ گلاب ہے

حُسن اُن کا کس چمن میں تخلیقِ فشاں⚠️ نہیں

ہرگز جدا نہیں ہے خدا رسولِ پاک ﷺ

جنب⚠️ ایک دوسرے میں ہیں، کوئی گماں نہیں

دوزخ کا خوف اور نہ فردوس کی ہوس

اُلفت کے کاروبار میں سُود و زیاں نہیں

دل کے معاملات بھی ساجدؔ عجیب ہیں

کیسے اُنہیں بیاں کریں، یہ داستاں نہیں