← جانِ جہاں
نامِ نبی ﷺ زباں پہ ہے گلدانِ بات⚠️ کا
اس سے ہے بڑھ کے ذائقہ آقا کی بات کا
محبوبِ ربِّ ارض و سما ذاتِ مصطفیٰ ﷺ
وہ جان ہے جہاں کی، دلِ کائنات کا
اللہ کی رضا ہے اطاعتِ رسول ﷺ کی
محبوبِ حق کا راستہ، رستِ⚠️ نجات کا
اُن کے جمالِ پاک کی ضو چار سُو⚠️ ہے
پیکرِ رسولِ پاک ﷺ کا مظہر ہے ذات کا
محفل ہے آج آپ ﷺ کے میلادِ پاک کی
برسے گا نورِ شوبِ⚠️ سلام و صلوٰۃ کا
ہر روز رونقیں ہیں مدینے میں عید کی
ہر رات پُر طرب ہے سماں شبِ برات کا
ساجدؔ شرفِ رسول ﷺ کا اللہ کی ہے شاں
ادراک کیا کرے کوئی اُن کی صفات کا