← جانِ جہاں
رحمتوں کا در ہمیشہ باز ہے
یہ نبی ﷺ کی جلوہ گاہِ ناز ہے
جس کی منزل بامِ دیوارِ حرم
وہ کبوتر واقعی شہباز ہے
آپ ﷺ کا قد اور صورت آپ ﷺ کی
حق کی وہ تخلیق کا اعجاز ہے
عالمِ ارض و سما سے ماوری⚠️
لامکاں تک آپ ﷺ کی پرواز ہے
گر نہیں ہے قلب میں سوز و گداز
زیست کا یہ ساز بے آواز ہے
نعمتِ حق کا ادا یوں شکر ہو
نعت گائے جو بھی خوش آواز ہے
شانِ حق ساجدؔ ہے محبوبِ خدا
مصطفیٰ ﷺ کی ذاتِ حق کا راز ہے