جانِ جہاں

آقا ﷺ پر درود

مقطع ↓

ایک گنجینۂ اسرار ہے آقا ﷺ پر درود

سارے اوراد کا سردار ہے آقا ﷺ پر درود

چارۂ خاطر بیمار ہے آقا ﷺ پر درود

اجرِ نیساں⚠️ عنبر بار ہے آقا ﷺ پر درود

سر پہ آلام کے، تلوار ہے آقا ﷺ پر درود

مرحبا، دافعِ آزار ہے آقا ﷺ پر درود

دل کی تسکین ہے یہ، جان کی تسکین ہے یہ

موجبِ قربتِ سرکار ہے آقا ﷺ پر درود

رحمتِ حق کا ہے انعام، تحیّات و سلام

نصرتوں کا یہ حصیں⚠️ بار ہے آقا ﷺ پر درود

روح افروز و طرب بخش بہاروں کا جمال

مستی و کیف کی مہکار⚠️ ہے آقا ﷺ پر درود

یہ ہر اک درد کا ساجدؔ ہے علاجِ شافی

روح پر بارشِ انوار ہے آقا ﷺ پر درود