جانِ جہاں

سرے تا پا جلوہ افشاں شمعِ یزداں آپ ﷺ ہیں

آپ ﷺ حُسنِ ذاتِ مطلق، جانِ جاناں آپ ﷺ ہیں

رحمت للعالمین ہیں آپ ﷺ خاتم المرسلین

عرش و کرسی آپ ہیں تفسیرِ قرآں آپ ﷺ ہیں

اپنوں بیگانوں پہ ہر دم آپ ﷺ کی ہیں رحمتیں

سر بسر وصیں⚠️ میں، شانِ مسلماں آپ ﷺ ہیں

حق نے کھولا بابِ علم و آگہی کا

خازنِ لطف و عطا اُلفت کے دیواں آپ ﷺ ہیں

آپ ﷺ کے اذکار سے دل مست و جاں سرشار ہے

آپ ﷺ جانِ آرزو ہیں دل کا ارماں آپ ﷺ ہیں

جن کے ہے یمن قدم سے دشت بھی رنگِ چمن

جن کے دم سے مشکلیں ہوتی ہیں آساں آپ ﷺ ہیں

جن سے ظاہر انبیا کا ہے جمالِ جاں فزا

ساجدؔ اُن پھولوں کا اک جامعِ گلستاں آپ ﷺ ہیں