← جانِ جہاں
مرحبا، شکرِ خدا، نورِ الہٰی پیدا ہوا
جس سے ذاتِ حق ہوئی جلوہ نما، پیدا ہوا
اُنہیں سے بڑھ کے پُر لذّت ہے جس کا رنجن⚠️
ذات کا اعجاز جس کی ہر ادا، پیدا ہوا
اُن کی آمد پر دل و جاں میں خوشی لہرا گئی
غم کے ماروں کے جگر میں حوصلہ پیدا ہوا
مشفق، و مونس، مربّی و رفیق و غمگسار
سر بسر لطف و عطا درد آشنا پیدا ہوا
جو شفیع المذنبین ہے اور خاتم المرسلین
جس کو حق نے تاجِ خلعت کی عطا، پیدا ہوا
رحمت للعالمین جس کی ہے ذاتِ با صفات
حق تعالیٰ سے نہیں ہے جو جدا، پیدا ہوا
مُل خزانوں کی کلیدیں دی گئیں ساجدؔ جسے
سیّد و سرورِ امامِ انبیا پیدا ہوا